سگریٹ کے بیشتر کارخانوں میں Track & Trace System لگایا گیا ہے جس کے نتیجے میں تمباکو کے شعبے میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے۔
جولائی سے دسمبر تک اس سیکٹر میں 83.5 ارب روپے ٹیکس وصول ہو چکے ہیں، جو کہ گزشتہ سال اسی دوران اکٹھے کیے گئے ٹیکس سے 26 فیصد زیادہ ہے۔
1) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے صدر کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں پاکستان کی سیلاب سے بحالی پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں مدعو کیا۔
2) وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا
دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا